سکول و کالج کی سطح پر کھیلوں کی ترویج میں یونیک کا کردار
کھلاڑیوں کو کسی بھی ملک کا ایمبیسیڈر کہا جاتا ہے، کیونکہ کھلاڑی کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو اس ملک کی ثقافت کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی میں تعلمی اداروں کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ تعلیمی ادارے ہی اس وقت پاکستانی کھیلوں کو نوجوان کھلاڑیوں کی نرسری فراہم کر رہے ہیں جن کی بنا پر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز گذشتہ 32 برسوں سے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم کے ویژن کے مطابق تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ سکول اور کالج کی سطح پر یونیک گروپ کی کارکردگی ہمیشہ نمایاں رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال یونیک کے طلباء و طالبات بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ یونیک گروپ نہ صرف تعلیمی شعبے میں کلیدی کردار ادا کرتا آ رہا ہے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس ضمن میں یونیک گروپ اپنے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ لاہور اور پنجاب بھر کے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔ یونیک نے گذشتہ برس ڈرامہ فیسٹیول، ملی نغموں کے مقابلے کے علاوہ مقابلہ حسن نعت کا بھی انعقاد کروایا جس میں پنجاب بھر سے تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔
طلبہ کی جسمانی نشوونماء کے لئے یونیک گروپ جونیئر سکول لیول سے ہی مختلف فیسٹیولزکا انعقاد کروانا شروع کر دیتا ہے جس کے بعد یہ سلسلہ ہائی سکول اور انٹر کالج لیول تک جاری رہتا ہے۔ یونیک گروپ میں کرکٹ، ہاکی، بیڈ منٹن، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور ایروبکس جیسی سپورٹس کے مقابلے خصوصی طور پر منعقد کئے جاتے ہیں جن کا انعقاد جونیئر سکول سے لیکر ہائی سکول لیول تک علیحدہ علیحدہ کیا جاتا ہے۔
کھیل کے حوالے سے بچوں کی رہنمائی کے لئے یونیک میں مختلف کھیلوں کے لئے کوچز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کرکٹ کے لئے سابق کرکٹر شاہد علی خان، ہاکی کے لئے سابق قومی ہاکی پلئیر غلام یعقوب، بیڈ منٹن کے لئے معروف قومی کھلاڑی لیاقت علی، فٹ بال کے لئے مصلح الدین ، ٹیبل ٹینس کے لئے راشد بٹ، جمناسٹک کے لئے محمد یعقوب اور ایروبکس کے لئے مس عروج شامل ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یونیک گروپ میں ان مستقبل کوچز کے علاوہ مختلف اوقات میں کئی نامور کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جن کی آمد سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے حوالے سے اچھی رہنمائی بھی ہوتی ہے۔ یونیک سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہر سال موسم سرما کے دوران سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرتا ہے جس کے پہلے مرحلے میں یونیک کے تمام کیمپسز کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام پارٹنر کیمپسز اپنی اپنی سطح پر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ یونیک سکولز کی تعداد کے پیش نظر یہ مقابلے جنوری سے مارچ کے درمیان جاری رہتے ہیں اور ان مقابلوں کی فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں کو یونیک گروپ کی مین ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے جو مختلف مقابلوں میں یونیک گروپ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
رواں برس بھی 14 اور 15فروری کو واپڈا سپورٹس کمپلیس میں14ویں یونیک سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیاجس میں معروف قومی کرکٹر حسن علی، بابر اعظم، سابق ہاکی اولمپئین خواجہ جنید، نوید عالم اور خالد ڈار نے بھی شرکت کی۔ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے دوران چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جسمانی نشوونماء اور ان کی کردار سازی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خاں نے کہا کہ یونیک گروپ طلبہ کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دیتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ پروفیسر جہانزیب انور ملک نے کہا کہ یونیک گروپ کھیل کے حوالے سے طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے اور یونیک کی طالبات نہ صرف ایروبکس اور جمناسٹک بلکہ کرکٹ ، ہاکی اور دیگر کھیلوں میں بھی نمایاں ہیں۔