کراچی:پاک کالونی میں 6 ڈاکوؤں نے 2 دکانوں کو لوٹ لیا
کراچی(آن لائن) کراچی میں پاک کالونی میں چھ ڈاکوؤں نے دکانوں کو لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ڈاکوؤں نے دکانوں میں ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو دوران ڈکیتی گلی میں جدید اسلحہ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی میں دو ماہ میں جدید اسلحہ والے ڈکیت گروہ کی یہ چوتھی واردات ہے۔