سعودی ایئر لائنز میں پہلی بار مقامی ائر ہوسٹسز کی شمولیت کا فیصلہ
جدہ (صباح نیوز) سعودی ایئرلائن میں پہلی بار مقامی ایئر ہوسٹسز کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سعودی ایئرلائن نے فضائی میزبانوں میں مقامی خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا،ابتدائی طور پر سعودی ایئر لائن میں 20 خواتین میزبانوں کو شامل کیا جائے گا جن کی عمریں 23 سے 30 برس کے درمیان ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ایئر لائن میں ایسی خواتین کو میزبان بھرتی کیا جا رہا ہے جو انگریزی جانتی ہیں۔