وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل کی مراد علی شاہ سے ملا قات
کراچی (وقائع نگار)زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی۔ دونوں وزیراعلیٰ کے مابین نئی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی جس میں بین الصوبائی امور، صوبائی ہم آہنگی کے فروغ، امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں وزراءاعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے سرحدی علاقوں میں دونوں اطراف کی چیک پوسٹوں کو بہتر بنانے اور چیکنگ کو مزید موثر کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں صوبوں کے آئی جی پولیس کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے سے اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں وزراءاعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مابین دیرینہ تعلقات اور ثقافتی رشتے ہیں جنہیں مزید مضبوط بناکر بین الصوبائی رابطوں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات میں ددنوں صوبوں کے درمیان پانی کے تصفیہ طلب امور کے حل کے لئے جامع حکمت عملی وضح کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا اور طے پایا کہ دونوں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے حکام اجلاس منعقد کرکے ان امور کو طے کریں گے۔