بھارت میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اور طالبہ نے خودکشی کرلی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد کے علاقے نروڈا میں واقع رہائشی فلیٹ میں 45 سالہ کنال ترویدی، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی شرتن نے خودکشی کر لی جبکہ کنال ترویدی کی والدہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارت میں میکینکل انجینئرنگ میں سال اول کی 18سالہ طالبہ نے خود کشی کرلی۔ اس کی نعش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسر سنجیب سائیکا نے بتایا کہ ناگا سری نے خودکشی نوٹ میں تحریر کیا کہ وہ انجینئرنگ کے سلیبس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور وہ اپنے والدین کی امیدوں کو پورا نہیں کر سکتی۔ طالبہ کی خود کشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔