راولپنڈی‘ نامعلوم افرادکی فائرنگ‘ایک شخص جاں بحق‘ دوسرا زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاپ رپورٹر سے) تھانہ بنی کے علاقے جامع مسجد روڈ پرگاڑی میں میں سوار افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو افراد جامع مسجد روڈ پرگاڑی میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنی سردار شکیل بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی لگتا ہے جاں بحق شخص کی شناخت حاجی شیر زمین سکنہ مہمند ایجنسی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص ابھی تک شناخت نہ ہو سکی تفتیش جاری ہے۔