وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے 9 اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں نے 9اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اوراس حوالے سے وفاق کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیں۔