پوشیدہ غیر ملکی اثاثے اور رقوم ظاہر کرنے کیلئے ایک اور موقع دینے کی سفارش
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) حکومت کو پوشیدہ غیر ملکی اثاثے اور رقوم کو ظاہر کرنے کے لیے پاکستانیوں کو ایک اور موقع دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کو دوبئی اور برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کے اثاثوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ایک سرکاری ادارہ نے سفارش کی ایک نئی ایمنسٹی سکیم دی جائے۔ اس کے علاوہ ملکی قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ ممالک کے قوانین کے باعث پوشیدہ غیر ملکی اثاثے اور رقوم کو ملک واپس لانا آسان کام نہیں۔