صدر عارف علوی کی کسی پروٹوکول کے بغیر اسلام آباد ائیر پور ٹ آمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صدر ڈاکٹر عارف علوی جمعہ کو اسلام آباد سے کراچی روانگی کیلئے پہنچے تو اسلام آباد ائرپورٹ پر وہ بغیر کسی پروٹوکول کے پہنچے اور پرواز نمبرER - 305 میں سوار ہوگئے قبل ازیں طیارے میں سوار ہونے سے پہلے وہ ویٹنگ ہال میں دیگر مسافروں کے درمیان بیٹھے رہے ویٹنگ ہال میں مسافر ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے ۔