کرپشن:6 میونسپل کارپوریشنز کے اکاؤنٹس آفیسر لوکل گورنمنٹ نے طلب کر لئے
ملتان (نامہ نگار خصوصی) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن ملتان‘ کبیروالا‘ وہاڑی‘ خانیوال ‘ میاں چنوں ‘ عبدالحکیم کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور آفسران کو 19 ستمبر 2018ء بدھ کو 11 بجے طلب کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بورڈ کو میونسپل کارپوریشن ملتان کے اکاؤنٹنٹ ناصر نثار چوہدری کے خلاف کرپشن کی تحریری شکایات موصول ہوئی تھیں جبکہ میونسپل کمیٹی کبیروالا محمد نواز طاہر‘ میونسپل کمیٹی وہاڑی منور حسین‘ میونسپل کمیٹی خانیوال فیصل حسین‘ میونسپل کمیٹی میاں چنوں محمد ارشاد‘ اکاؤنٹنٹ عبدالحکیم اشفاق منظور کے خلاف بھی تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔