پاکستان سمیت دنیا بھر جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جائے گا
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جائے گا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں جمہوریت کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا اور 15 ستمبر2008ء کو پہلا عالمی یوم جمہوریت منایا گیا تھا 15 ستمبر کے دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریہ منانے کا مقصد جمہوریت کے فروغ کے لئے عوامی شعور بیدار کرنا اور غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ جمہوریت کو فروغ دینے اور مستحکم بنانے کیلئے حکومتوں کی کوششوں کو معاونت فراہم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں متعدد سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔