چاول‘ ٹماٹر‘ انڈہ‘ گھی‘ آئل‘ آٹا‘ نمک سمیت 13 اشیاء کے نرخوں میں اضافہ
ملتان(نیوز رپورٹر )ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.66 فیصد اضافہ ہوا ہے ملتان سمیت ملک بھر سے53اشیاء کا جائزہ لیا گیا 13کی قیمتوں میں اضافہ‘13اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں ٹماٹر‘فارمی انڈے‘ نمک‘ گڑ‘ گندم‘چاول باسمتی ٹوٹا‘ سرسوں کا تیل‘ جلانے کی لکڑی‘ کپڑا‘ گھی ٹن پیک‘ کوکنگ آئل ٹن پیک‘ آٹے کا تھیلا‘گھی پیکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیلا‘ ایل پی جی سلنڈر‘ادرک‘ چکن فارمی‘ سرخ مرچ پسی ہوئی‘ پیاز‘ دال چنا‘ چاول اری6‘ دال ماش‘ آلو‘ دال مونگ‘چینی اور دال مسور کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بریڈ پلین‘ گوشت بڑا‘ مٹن‘تازہ دودھ ‘دہی‘خشک دودھ‘ چائے کی پتی‘ گوشت پلیٹ‘ دال پلیٹ‘ چائے کی پیالی‘ سگریٹ‘ شرٹ‘ لان سوٹ‘ جارجٹ‘ مردانہ و زنانہ جوتے‘ بجلی و گیس چارجز‘ مٹی کا تیل‘ ماچس‘ پٹرول‘ ڈیزل‘ لوکل کال اور صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔