سینیٹ مجلس قائمہ برائے امور خارجہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مجلس قائمہ برائے امور خارجہ کا منگل کے روز منعقد ہونے والا اجلاس اور عوامی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس اجلاس میں سابق سیکرٹری خارجہ و واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی اور معروف تجزیہ کار معید یوسف نے امریکہ کے خارجہ سیکرٹری مائیک پومپیو کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی۔ ایک ذریعہ کے مطابق تاہم ذرائع کا کہنا ہے مجلس قائمہ مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے کے چیرمین سینٹر مشاہد حسین سید نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کی وجہ سے اپنی جماعت کے تین روزہ سوگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔