واقعہ کربلا ظلم وجبر کیخلاف اسلامی انقلاب کا سرچشمہ بن گیا: اصغر عباس نقوی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) امام بارگاہ زینبیہ ترینکالونی سیوڑہ چوک میں انجمن تحفظ عزاداری امام حسین کے زیراہتمام علم کشائی اور ماتم داری سے خطاب کرتے ہوئے سید اصغر عباس نقوی نے کہاکہ میدان کربلا میں نواسہ رسولؐ نے حق اور سچ کے لے اپنی جان قربان کردی اور یزیدی قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا۔ واقعہ کربلا ظلم وجبر کی بالادستی کے خلاف اسلامی انقلاب کا سرچشمہ بن گیا حضرت امام حسین اور ان کے جانثار سپاہی میدان حق اسلام کی خاطر اور اس کے تحفظ کے لئے جرات اور شجاعت کی مثال بن کر سامنے آئے اور یہ روز قیامت تک زندہ رہیں گے۔ اس موقع پر سردار اعجاز حسین خان، سید قائم عباس، ریاض حسین خان، سبطین گل، فرقان حیدر، ذیشان حیدر، علی سلمان، عارفین عباس، غلام عباس نے بھی خطاب کیا۔ ماتمی جلوس امام بارگاہ سے برآمد ہوکر علم پاک پر اختتام پذیر ہوا۔