عبدالحکیم : عوام کی سہولت کے لئے پوسٹ مارٹم رورل ہیلتھ سنٹر پر کیا جائے گا، سی ای او ہیلتھ ‘ ڈاکٹر سید طارق گیلانی
عبدالحکیم(خبرنگار،نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم میں پوسٹ مارٹم کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اب اس علاقہ میں ہونے والی اموات حادثات، وغیرہ کا پوسٹمارٹم رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم میں ہی ہوا کرے گا ان خیلات کا اظہار چیف ایکزیکٹو ہیلتھ ضلع خانیوال ڈاکٹر سید طارق گیلانی نے ڈپٹی ڈی ایچ او کبیروالہ عالم شیر پنیاں کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹرعبدالحکیم کے وزٹ کے موقع پر ایس ایم او ڈاکٹر امجد علی کمبوہ کو ہدایت دیتے ہوئے کیا ،اس سلسلے میں ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم کوتحریری احکامات جاری کر دئے جائیں گے ۔