قومی لٹیروںکوقانون کی گرفت میں لانا ضروری ہے‘ضیاء عباس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے ایک بار پھر اس بات کو دوہرایا ہے کہ احتساب کی رفتارکوتیزہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے شاہانہ اخراجات ترک اورکفایت شعاری اختیارکرنا خوش آئند لیکن کرپشن کا خاتمہ اور قومی لٹیروںکوقانون کی گرفت میں لانا بھی ضروری ہے۔ ٹاسک فورسزکاقیام ہی کافی نہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کرانے کے لئے عملی اقدامات ہوتے نظربھی آنے چاہئیں۔ اپنے بیان میں سید ضیاء عباس نے کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں لینڈ مافیا پرہاتھ ڈالنے کی ضرورت پربھی زوردیا اور کہا کہ قبضہ گروپوںسے واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں کی فروخت سے بھی زبوں حال معیشت کوسہارا مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ نئی حکومت کو آئے ہوئے کچھ دن ہی ہوئے ہیں لیکن ابتدائی ایکسو دنوں کے پروگرام پرعمل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پرکام کرناہوگا۔
ضیاء عباس