سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی
کراچی(وقائع نگار) محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔