خطے میں امن کیلئے عمران کے بیان کاخیرمقدم چیلنجرکاملکرمقابلہ کرینگے :افغان چیف ایگزیکٹیو
کابل (این این آئی +نیٹ نیوز) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا انتہاپسند اور دہشت گرد عناصر طویل مدت میں کسی بھی ملک کے مفاد میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گے۔ ایسے عناصر اپنی حکومت چاہتے ہیں اور وہ بالآخر کسی بھی ملک کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ عبداللہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات میں چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹو نے امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی اور کہا کہ طالبان افغان حکومت سے بات نہیں کرنا چاہتے لیکن اگر وہ جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے۔
افغان چیف ایگزیکٹو