صوبہ جنوبی پنجاب کی تکمیل وقت کی ضرورت ہے، محبوب سندیلہ
ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک محبوب علی سندیلہ اورجنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال اوجلہ نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کی درینہ خواہش ہے جس کی تکمیل وقت کی ضرورت ہے صوبہ جنوبی پنجاب کروڑوں لوگوں کی مشکلات کا واحد حل ہے موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے قیام کا اعلان کر کے عملی اقدامات کرے۔ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے مل کر اپنے جائز حق صوبہ کے لئے مہم شروع کریں گے اور جنوبی پنجاب کی تمام بارز کا جلد کنونشن منعقد کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام (صوبہ جنوبی پنجاب ہماری منزل) کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے شیر زمان قریشی، مشتاق ٹیپو، نوید ہاشمی، ثمینہ رانا، تصور منظور، صائمہ ایوب، شیخ ارشد و دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔