مرد اپنی بیویوں کی جوتوں سے خاطر کریں: مصری میڈیا پرسن کا مطالبہ
قاہرہ(این این آئی)مصر میں خاتون میڈیا پرسن منی ابو شنب کی جانب سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان نے بڑے تنازع اور شدید غم وغصّے کی لہر کو جنم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق منی نے فیس بک پر اپنے پیج پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں مردوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بیویوں کو ادب سکھانے کے واسطے جوتوں سے اْن کی پٹائی کریں۔ منی کا کہنا تھا کہ اگر بیویاں شوہروں کے حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں تو مردوں کو چاہیے کہ اْن کے سروں پر جوتے برسائیں۔ منْی کی اس وڈیو کو اْن کے لاکھوں فالوورز نے دیکھا جس کے آخر میں مصری میڈیا پرسن نے باور کرایا کہ اْن کی یہ بات شریعت کے مطابق ہے۔منی ابو شنب کے اس موقف کو مصری خواتین کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔