محکمہ کو کرپشن سے پاک کرنا ترجیحات میں شامل ہے: صوبائی وزیر جیل خانہ جات
دنیاپور ( نامہ نگار) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے چارج سنبھال لیا، آئی جی جیل خانہ نے بریفنگ دی تفصیل کے مطابق دنیاپور سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زوارحسین وڑائچ جنہیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا قلمدان سونپا گیا ہے انہوں نے گزشتہ روز چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات مرزا سلیم شاہد بیگ نے انہیں بریفنگ دی بعد ازاں نوائے وقت سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین وڑائچ کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنے محکمے میں موجود خامیوں پر قابو پانا اور اسے عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن سے پاک کرنا ہے انہوں نے مذید کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔