گھریلو جھگڑے پر زہریلی دوا پینے والی بورے والا کی خاتون دم توڑ گئی
بورے والا(نامہ نگار)چند روز قبل گھریلو جھگڑے پرزہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کرنے والی دوشیزہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 517/ای بی کے غلام محی الدین لنگڑیال کے گھر گزشتہ دنوں لاہور سے انکی قریبی رشتہ دار خاتون بشیراں بی بی زوجہ محمد عمران مہمان آئی ہوئی تھی کہ گھر میں نامعلوم وجوہات پر جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہریلی دوا پی لی تھی جس پر اسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعدگزشتہ روز دم توڑ گئی تھانہ صدر پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو بورے والا منتقل کر دی۔