ڈی ایف اے جیکب آبادکے صدر نے اپنے سیکرٹری کو معطل کردیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جیکب آباد کے صدر نذر محمد بروہی نے اپنے ہی سیکرٹری کو فٹبال کے معاملات کو سنبھالنے کے سلسلے میںکواڈینیٹر نامزد کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹادیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف اے جیکب آباد کے سیکرٹری زاہد حسین لاشاری نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ضلع میں فٹبال سرگرمیوں کی سہولیات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کے لئے کوارڈینیٹر کی نامزدگی کی جس پر ڈی ایف اے کے صدر نذر محمد بروہی نے اپنے سیکرٹری کے زاہد حسین لاشاری کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا۔ فٹبال قوانین کے مطابق ڈسٹرکٹ کے صدر ایک منتخب سیکرٹری کو معطل نہیں کرسکتے۔ ڈی ایف اے کے صدر اس عمل سے ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں فٹبال کی سرگرمیوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔ فٹبال حلقوں نے سندھ فٹبال ایسویس ایشن کے صدر اور سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایف اے جیکب آباد کے صدر کے اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لیا جائے۔