سائوتھ کے کلبوں کی گرانٹ دلوائی جائے،ابراہیم گلاب
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) بابل اسپورٹس کلب ڈی ایف اے سائوتھ کے نمائندے محمد ابراہیم گلاب نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹبال ایسوسی ایشن کے 128فعال اور غریب کلبوں کی گرانٹ فوری طور پر دلوائی جائے۔ اپنے ایک بیان میں محمد ابراہیم گلاب نے کہا کہ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدے دران اب یہ ڈرامہ بند ہونا چاہئے،پہلے پیپلز پارٹی پھر تحریک انصاف اب دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت یہ قلابازیاں کا سلسلہ بند کیا جائے، ڈسٹرکٹ ساوتھ کے غریب فٹبال کلبوں کے پیسے اب فوری ادا کرنے ہونگے ۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ کے فٹبال کلبز 80 لاکھ کا حساب دینا ہوگا ،ہم سندھ گورنمنٹ اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے ڈسٹرکٹ ساوتھ کے فٹبال کلبوں کے گرانٹ جو آپ نے جاوید ناگوری سابق ممبر سندھ اسمبلی لیاری کو دیئے ، بقول جاوید ناگوری کے میں نے 80 لاکھ ڈسٹرکٹ ساوتھ فٹبال ایسوسی ایشن کو دیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ کے فٹبال کلبوں میں برابر تقسیم کرنے کے لیے انشاء اللہ ہم یہ 80 لاکھ اتنی آسانی سے کسی کو ہڑپ کرنے نہیں دیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ کے غریب اور اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے فٹبال کلبوں کے حق لیے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔