کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کاقیام
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اورخصوصا جونیئرسطح پر کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کاقیام عمل میں لایا گیا ہے آصف عظیم کوایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ محفوظ الحق چیئرمین اور احمدعلی راجپوت وائس چیئرمین ہوں گے نائب صدور میں سیّد سعید جمیل ،محترمہ ثناء علی،اصغر بلوچ اور خالدرحمانی کے نام شامل ہیں محمدتقی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نوشاد احمد سیکریٹری فنانس ہوں گے ماجدہ حمیداور عبدالحمیدایگزیکٹیو کمیٹی کا حصّہ ہوں گے ۔