یوم دفاع پاکستان و شہداء وطن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دفاع وطن کے جانثاروں کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری یوم دفاع پاکستان و شہداء وطن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج 15ستمبر کی شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔فائنل میں میجر طفیل شہید باسکٹ بال ٹیم اور میجر شبیر شریف باسکٹ بال ٹیم مد مقابل ہوں گے۔ مہمان خصوصی ایڈوانس سیڈ کارپوریشن کے چیئر مین اطہر علی خانزادہ انعامات تقسیم کرینگے ۔