فاروق اعظم ؓ کی تلواربن کر قادیانیت کا مقابلہ کریں گے،متحدہ علماء محاذ
کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ علماء محاذپاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری کی اپیل پر ملک بھرمیں منائے گئے یوم شان فاروق اعظمؓ وردقادیانیت کے موقع پر ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام،آئمہ مساجد نے ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانی سرگرمیوں پر شدید تشویش اور مذمت کااظہارکیا۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ امت مسلمہ فاروق اعظم ؓ کی تلوار بن کر قادیانیت کا مقابلہ کرے گی اوراسلام کے خلاف ہر سازش اور باطل قوتوں کے خلاف میدان عمل میں نکل کر منکرین ختم نبوت کوان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔قادیانیوں کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی کسی صورت منظورنہیں،وزیراعظم عمران خان نے قادیانی عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے فارغ کرکے عاشقان رسولﷺ کے جذبات ومطالبات کا احترام کیا،جس سے ان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا۔علماء نے ڈیموں کی تعمیر میںحصہ لینے کو صدقہ ء جاریہ قراردیتے ہوئے قوم سے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ۔ اجتماعات جمعہ ودیگراجتماعات سے شیخ الحدیث علامہ محمداسفند یارخان،شیخ الحدیث مولانافیض اللہ آزاد،مولاناجعفرالحسن تھانوی،مفتی محمد بخاری،علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،خواجہ احمدا لرحمان یارخان،مولاناسید آصف مصطفائی، علامہ شاہدین اشرفی،علامہ اختر محمدی ، مفتی منیب الرحمان بنوری، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانایوسف سلفی، علامہ وحید نورانی،محمدشکیل قاسمی،حافظ گل نواز، ودیگرنے مذمتی قراردادیں منظورکرائیں کہ قادیانیوں کو ان کی حدودمیں رکھاجائے۔