کراچی تاجر الائنس نے پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر رہنما وکراچی تاجرا لائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے انتخابات2018-19 میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا،بی ایم جی پینل کے مقابلے میں عقیل کریم ڈھیڈی ،مقصود اسماعیل ،رحیم جانو،یحییٰ پولانی زکریا عثمان اور افضل چامڈیا کی سربراہی میں پیٹریاٹ بزنس گروپ موجودہ انتخابا ت تاریخی کامیابی حاصل کریگا،ا ن خیالات کا اظہارانہوںنے ڈیفنس آفس میں تاجرالائنس کے ہنگامی اجلاس میں کیا۔