پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کا اہم اجلاس آج ہو گا
کراچی( نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کا اہم اجلاس ہفتہ 15ستمبر رات ۸ بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال بلاک 10میں طلب کیا گیا ہے ۔ صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق کریں گے ۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے لواحقین پر عدالتوں میں ججز کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کے بڑھتے واقعات ،محرم الحرام ،ضمنی الیکشن و دیگر معاملات سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا ۔