اورنگی ٹائون میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون شروع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون پروجیکٹ اور اسسٹنٹ کمشنر اورنگی و مومن آباد نے تمام تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر نذیرشیخ نے پولیس کی بھاری نفری اور انسداد تجاوزات کے عملے کے ہمراہ اورنگی ٹائون میں اورنگی 4نمبر تاایرانی کیمپ تک تجاوزات ، پتھاروں ، بڑھی ہوئی دکانوں ، ایکسٹرالینڈ پر تعمیرات گرادی گئیں۔ پتھارے، اورغیر قانونی ایکسٹرا لینڈ پر قبضوں کو ختم کرادیا گیا۔ جبکہ ندیم لیکٹرونکس کے ساتھ ساجد آباد میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات ڈی ایس پی کی زیر نگرانی گرادی گئیں۔ تارا پری مال کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔جس میں ان سے تمام کاغذات ایس بی سی اے ، منظور شدہ نقشہ، اورتمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ و پروجیکٹ اورنگی کا مشترکہ آپریشن اورنگی ٹائون پروجیکٹ تمام موصولہ شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کا خاتمہ کریگا۔ اسی طرح رابی شاپنگ مال کو نوٹس کا جواب نہ دینے پر فائنل نوٹس دے دیا گیا ہے جسکے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی اور ایڈیشل ڈائریکٹر اورنگی نے نے ا ن تمام این جی اوز، ٹرسٹ اور فلاحی اداروں کونوٹس جاری کئے ہیں ۔ جو کام نہیں کر رہے ہیں ۔