عبد اللہ شاہ غا زی ؒ نے معاشرے میں محبت کو پروان چڑھا یا:سید رفیق شاہ
کراچی (نیوز رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم نشرو اشاعت سید رفیق شاہ نے کہا کہ عبد اللہ شاہ غا زی ؒ نے ظلم وجبر کے معاشرے میں محبت و اخوت کو پروان چڑھا یا اور اسلام کی شمع کو فروزاں کرتے ہوئے شہا دت پائی ۔انہوںنے کہا کہ کثیر تعداد میں زائرین کی عرس کی تقریبات میں شرکت اولیا ءکرام سے محبت و عقیدت کا واضح ثبو ت ہے ۔ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے 1287 ویں عرس کے مو قع پر مزار شریف پر حاضری کے بعد زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شفیع رانا قادری ،عبد اللہ خلصائی ،مظہر الدین قادری،سلمان احمد ،بلال ترابی،ناصر قریشی بھی ہمراہ تھے۔