نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

15 ستمبر 2015 (17:53)

ترجمان نیپرا کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے.بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ جون کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر بیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا. صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اکتوبر میں دیا جائے گا۔ نیپرا کے اعلان کے بعد آئندہ ماہ صارفین کو بجلی دو روپے انیس پیسے فی یونٹ سستی مہیا ہو گی۔