لائیو ٹی وی شو میں بھارتی پنڈت نے خاتون کے ساتھ ناصرف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ مار پیٹ کرنے لگے

15 ستمبر 2015 (15:58)
 لائیو ٹی وی شو میں بھارتی پنڈت نے خاتون کے ساتھ ناصرف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ مار پیٹ کرنے لگے

بھارت کے نجی چینل میں بارہ راست نشر ہونے والے ایک ٹاک شو نے اس وقت سنگین نوعیت اختیا کرلی  جب شو میں شریک مذہبی رہنما بابا اوم جی نے ساتھی مہمان خاتون آسٹرولجسٹ دیپا شرما کی ذاتیات پر حملے شروع کردیئے.میزبان کے بار بار روکنے پر بھی اوم جی نہ رُکے  جس پر دیپا شرما غصے میں آکر اٹھیں اور اوم جی پر تھپڑوں کی بارش کر دی .لیکن قصہ یہیں تمام نہ ہوا بلکہ جارح مزاج بابا اوم جی نے لائیو شو کی پرواہ کئے بغیر دیپا کیلئے نہ صرف انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کی بلکہ ان کو جوابی تھپڑ بھی رسید کیے.عدم برداشت اور تنقید نہ سہنے کی اعلیٰ مثال کرتے ان مہمانوں نے بھارتی سیاسی رہنماؤں کی اصلیت واضح کردی بلکہ ساتھ ہی بھارتی معاشرے میں خواتین کے مقام کو بھی سب کے سامنے لے آئے۔