نیویارک فیشن ویک میں معروف ڈیزائنر ٹامی ہل فگر کے بنائے ملبوسات کی نمائش

15 ستمبر 2015 (15:30)

ٹامی ہل فگر کو دنیا کے معروف ترین ڈیزائنرز میں شمار کیا جاتا ہے .اس سال خزاں کیلیے تیار ہل فگر کے ملبوسات کا مرکزی خیال ساحل سمندر پر وقت گزاری کیلیے استعمال کیے جانیوالے ملبوسات کو بہتر انداز میں پیش کرنے پر مبنی تھا . ہل فگر کی بیچ سٹائل شرٹس اور اوور سائز پائجامے پہن کر ریمپ پر واک کرنیوالوں میں معروف امریکی ماڈلز گی گی حدید اورپرنسلو شامل تھیں ادھر لیڈی گاگا پہنچیں ا پنے ذاتی ڈیزائنر برینڈن میکسویل کے ملبوسات کی پروجیکشن کیلیے فیشن شو میں برینڈن میکسویل پہلی مرتبہ نیو یارک فیشن ویک میں اپنے ملبوسات نمائش کیلیے لائے ہیں . تین رنگوں کے لہریے دار ملبوسات کو بھی کافی پسند کیا گیا,فیشن ویک جمعرات کو ختم ہو جائے گا.