ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم ’’دی جنگل بُک‘‘ ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا
جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں .فینٹسی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے میں بین کنگسلے، بِل مری ، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی ، اسکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اورگیانس کارلوایسپوسیٹوشامل ہیں . فلم اگلے برس پندرہ اپریل کو ریلیز ہو گی.