گلوکارہ حوریہ خان کا ویڈیو گانا عشق عشق عید پر ریلیز ہوگا

15 ستمبر 2015
گلوکارہ حوریہ خان کا ویڈیو گانا عشق عشق عید پر ریلیز ہوگا

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حوریہ خان کا ویڈیو سانگ”عشق عشق“ عیدالاضحی پر ریلیز کیا جائےگا۔ کے ایس کاظمی کے لکھے اس ویڈیو کو دبئی میں شوٹ کیا گیا جسکی کمپوزیشن اسد علی ، سونوعلی نے ترتیب دی۔ انہوں نے بتایا یہ میرے بہترین ویڈیوز میں سے ایک ہوگا جو سننے والوں کو پسند آئےگا۔ یاد رہے گلوکارہ کے پنجابی فلم ”کھیڈ مقدراں دی “ میں ان کی آواز میں دو گانے ”ماہیا ماہیا“ اور ”پیار نالوں پیار سجناں“ شامل کئے گئے۔