لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے: مدیحہ شاہ

15 ستمبر 2015
لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے: مدیحہ شاہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کی اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ خاموش طبیعت رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں،انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ کردار بہت پسند ہیں۔ کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔