بےہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کا امیج خراب کیا: مےگھا

15 ستمبر 2015
بےہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کا امیج خراب کیا: مےگھا

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم سٹار مےگھا نے کہا ہے کہ بے ہودہ ناموں سے بننے والی فلموں نے انڈسٹری کے امیج کو پامال کیا ہے‘ ہمیں فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ ناموں کے انتخاب میں بھی میرٹ کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری مسائل کا شکار ہے۔اور جس کے ذمہ دار فلم انڈسٹری کے اندر اور باہر کے کچھ لوگ ہیں۔ فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔