انتظامی تقاضوں کی روشنی میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے: تربیتی ورکشاپ
سرگودھا(نامہ نگار) مختلف اداروں میں بدلتے ہوئے انتظامی تقاضوں کی روشنی میں مناسب تبدیلیوں کی ضرو ت پڑتی ہے۔ ان تبدیلیوں سے کما حقہ،نتائج اسی وقت حاصل ہوتے ہیں جب عملہ کے لئے مناسب تربیت کا اہتمام بھی ہو۔ جامعہ سرگودھا نے اسی لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اپنے ملازمین وافسران کی ضروری تربیت کا انتظام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر اکرم چودھری نے لنکن کارنر میں جدید خطوط پر مبنی تربیتی ورکشاپ کے آغاز پراپنے خطاب میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ35ملازمین پر مشتمل پانچ بیجزکے ذریعے انتظامی تربیت کا انعقاد ہو گا۔قبل ازیں ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیوریل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام ےٰسین نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ جن اقوام نے اداروں کے لئے انفراسٹرکچر ،ڈویلپمنٹ ریسرچ اور مالی صلاحیتوں کا انتظام کیا انھوں نے کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر،رجسٹرار مدثر کامران ،ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹووسائنسز پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین سیال، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لاءپروفیسر ڈاکٹر نواز محسود ،ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ ،پرنسپل ایگری کلچر کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال، پرنسپل لاءکالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید خان ،پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر حمیرا کرم ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان ،نائب خازن انوار الحق اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔