یونین کونسل رائے ونڈ ویلج 272 ‘اکثریتی برادریوں کا مسلم لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

15 ستمبر 2015

رائے ونڈ (نامہ نگار) نامزد لیگی امیدوار چیئرمین یونین کونسل رائیونڈ ویلیج 272حاجی داﺅد احمد خاں اور امیدوار برائے وائس چیئرمین رانا پرویز ارشد نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز جنرل کونسلر کے نامزد امیدوار رانا محمد علی ننھا کے وارڈ میںجلسہ سے کیا ۔جہاں علاقہ کی تمام اکثریتی برادریوں نے بھاری تعداد میں شرکت کرکے مسلم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمائت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر عبدالرحمن رحمانی، بشارت بابو، محمد شفیق مہر، رانا عباد، محمد اختر خان اور رانا محمد اکمل موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین کے امیدوار مسلم لیگی رہنما غلام حسین کھوکھر نے نامزد لیگی پینل کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔