امریکی قونصل جنرل کی گورنر پنجاب سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

15 ستمبر 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر)لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل، زیک ہارکن رائیڈرنے آج گورنر ہاﺅس لاہور میںگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی وسعت کو مزید بڑھانے ،ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص آپریشن ضربِ عضب ،کراچی آپریشن اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی قونصل جنرل، زیک ہارکن رائیڈر نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔ اور جمہوری نظام کی بالیدگی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لےے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کے عالمی امن پر بھی یقینا مثبت اثرات مرتب ہوں گے -