ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ایونیو ون سلمیٰ سلیمان کی رخصت کے دوران اس عہدے کا اضافی چارج ڈائریکٹر ون ونڈو فہد انیس قریشی اور ڈائریکٹر ریکارڈ منیجمنٹ کے عہدے کا اضافی چارج ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ قائداعظم ٹاﺅن محمد نعمان خان کو دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) آمنہ منیر نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بابر اکرام کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ منیجمنٹ قائداعظم ٹاﺅن میں تعینات کر دیا ہے۔