علاقہ میں خواتین کے بہبود سنٹر قائم کریں گے : محمد جاوید

15 ستمبر 2015

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین حاجی محمد شفیع کے صاحبزادے محمد جاوید نے چیئرمین کا ٹکٹ ملنے پر مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتےہوئے جٹھول گاﺅں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد علاقے سے ناانصافیوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ خواتین کے بہبود سنٹر قائم کریں گے اور سکولوں کی حالت مزید بہتر بنائیں گے۔ اس موقع پر حاجی محمد منیر اور طاہر سلیم ناصر نے محمد جاوید کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کیا۔