پیپلزپارٹی ایک بار پھر اپنی پوزیشن پر واپس آئے گی : ثمینہ خالد گھرکی

15 ستمبر 2015

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر اپنی پوزیشن پر واپس آئے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی تقریر جیالوں اور غریب عوم کے دل کی آوازتھی ۔لاہور کے جیالے چیئرمین کی تقریر کے بعد کافی پر جوش ہیں اور مخالفین سے ہر قسم کا مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں ۔علاوہ ازیں صدر پی پی لاہور نے ملتان بم دھماکہ کی شدید مذمت کی اور شہداءکے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔