اولڈ راوئین کا جی سی یو کو انٹرنیشنل بزنس سکول کا تحفہ

15 ستمبر 2015

لاہور ( پ ر)نامور صنعتکار اور اولڈ راوئین اقبال زیڈ احمد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عالمی معیار کے بزنس سکول کے قیام کے لیئے فنڈز عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ، نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور تعلیمی شعبہ جات کے صدور سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے بھی جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 25لاکھ روپے عطیہ کیئے۔اس موقع پر دیگر اولڈ راوئینز کی جانب سے بھی مستحق طلباءکے سکالر شپس کے لیئے فنڈز عطیہ کیئے گئے ،جن کی مالیت 2ملین روپے سے زیادہ ہے ۔جی سی یو کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی نے بھی اپنی تنخواہ کا چیک طلباءکے سکالر شپس کے لیئے وائس چانسلر کے سپرد کیا۔