خواجہ احمد حسان کو بلا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد

15 ستمبر 2015

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ (ن) PP139 کے سیکرٹری اطلاعات شہباز نوشاد کی رہائش گاہ پر بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس ہوا ۔ امجد نذیر بٹ صدر PP139 مہمان خصوصی تھے ۔ ملک محمود الحسن ، ملک جمشید سرور ، میاں امجد حسین بلو و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امجد نذیر بٹ ، شہباز نوشاد ، ملک محمود الحسن نے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ۔