اسلام آباد: امریکی سفارتخانے سے خاتون سمیت تین انسانی سمگلر گرفتار، ساتھی فرار

15 ستمبر 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے کارروائی کرکے امریکی سفارتخانے سے خاتون سمیت 3 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو انسداد انسانی سمگلنگ نے گرفتار کیا۔ ملزموں کا ایک ساتھی کاشف فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزموں میں دلآویز، عرفان شاہد اور ندیم بھٹی شامل ہیں۔ ملزم جعلی دستاویزات پرلوگوں کو امریکہ بھجواتے تھے۔ ملزم جعلی دستاویز پر فی کس 9 ہزار 500 ڈالر وصول کرتے تھے۔ ملزم 30 لوگوں کے جعلی دستاویزات امریکی سفارتخانے جمع کرانے آئے تھے۔ ملزمان نے نارتھ سٹار کمپنی بنا کر درجنوں افراد کو ویزے دلوائے۔