ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سکولوں کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں جاری تقریبات یوم قائداعظم کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا و البات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”پاکستان کی ترقی کا انحصار آپ کی کوشش پر منحصر ہے۔ قائداعظم کے فرمان کے مطابق منعقد ہوا۔ مصنف کے فرائض پروفیسر رضوان الحق اور سید عابد حسین شاہ نے انجام دئیے۔ پروفیسر رضوان الحق نے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد شاہراہ زندگی پر کامیابی حاصل کرنے کا پہلا راستہ ہے تحریک پاکستان میں لاکھوں جانوں کا لہو بہا تو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ طلبا و طالبات نے اپنی تقاریر میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ قائداعظم کو نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں اور ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ طالبات کے مابین ہونے و الے مقابلے میں عیشہ عدنان نے اول، ملائکہ صابر نے دوئم اور تہذیب افضل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمان فاطمہ، سارہ جاوید اور الوینہ علی خان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونے والے مقابلے میں محمد اسداللہ نے اول محمد وسیم عصمت نے دوئم اور منصور طارق نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ صہیب عاصم اور دانیال فاروق کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔