خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں، اپر دیر میں ان کے ووٹ کاسٹ کرائیں: زرداری

15 ستمبر 2015
خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں، اپر دیر میں ان کے ووٹ کاسٹ کرائیں: زرداری

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خیبر پی کے کی صوبائی اور مقامی قیادت کو ہدایت کی ہے وہ اپر دیر میں پی کے 93 کے ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پر خواتین کو ووٹ کاسٹ کرائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا خواتین کو بااختیار بنانے پر پارٹی مکمل یقین رکھتی ہے اور خواتین کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے ہر قسم کی ڈیل کو مسترد کرتی ہے۔ ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کرنا چاہیے اور انہیں بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا انتخاب کے نتائج کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی اور پارٹی کارکنوں غیرجانبدار مبصرین اور سول سوسائٹی سے کہا ہے انتخابی عمل کی نگرانی کرتے رہیں۔ پارٹی ترجمان سنیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا آج منگل روز یہ انتخابی مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبہ خیبر پی کے حکومت کے امیدوار کے درمیان ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت اے این پی، چے یو آئی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر پارٹیاں کر رہی ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...