ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بلاول ہائوس بحریہ ٹائون سے 65لاکھ روپے کا لگژری ٹیکس لینے سے روک دیا

15 ستمبر 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بلاول ہائوس بحریہ ٹائون سے 65لاکھ روپے کا لگژری ٹیکس لینے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق دورکنی بنچ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو لگژری ٹیکس لینے سے روک دیاہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے ہائیکورٹ میں لگژری ٹیکس کیخلاف رٹ دائر کی تھی۔